ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آبادی کا بڑا حصہ نقدی پر منحصر،بینک کی سہولیات ہرجگہ نہیں،عوام پرگری بجلی

آبادی کا بڑا حصہ نقدی پر منحصر،بینک کی سہولیات ہرجگہ نہیں،عوام پرگری بجلی

Wed, 09 Nov 2016 18:44:04  SO Admin   S.O. News Service

بڑے نوٹ واپس لینے کے فیصلے پر منیش تیواری نے مودی کو جدید دور کا تغلق بتایا 
نئی دہلی، 9؍نومبر (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق مرکزی وزیرمنیش تیواری نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو غریب عوام پر’ بجلی گرنے ‘ سے تعبیرکیا جس کے تحت500 اور1000روپے کے نوٹ کے چلن کو بندکردیا گیا ہے ۔تیواری نے اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کو جدید دور کا تغلق قراردیا۔سابق مرکزی وزیر تیواری نے اپنے متعدد ٹوئٹ میں کہا کہ آبادی کا بڑا حصہ نقدی پر انحصار کرتا ہے اور ان کے لیے بینک کی سہولیات قابل رسائی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ محمد بن تغلق نے500/1000روپے کے نوٹ منسوخ کر دئیے تھے ۔اس کے بعد ملک کا دارالحکومت دہلی سے دولت آباد منتقل کیاگیا۔اب تغلق کی روح بحال ہو گئی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ جدید وقت کے تغلق نے ملک کی غریب عوام پر ایک بجلی گرادی ہے۔آج کا 500روپیہ 20سال پہلے کے 100روپے کے برابر ہے۔محمد بن تغلق قرون وسطی کے ہندوستان میں ایک حکمران تھا، جس نے دارالحکومت کو دہلی سے جنوب میں دولت آباد منتقل کیا ، اور کرنسی تبدیل کرنے کے اپنے احمقانہ فیصلوں کے لیے مشہور تھے ، لیکن ان کا فیصلہ ہمیشہ غلط ثابت ہوتا تھا ۔تیواری نے کہا کہ ملک کی 65فیصد آبادی زراعت پر منحصر ہے، جو ٹیکس سے آزاد ہے اور نقد رقم پر منحصر ہے۔اس کے پاس کوئی بینکنگ سہولت یا کریڈٹ کارڈ کی سہولت نہیں ہے۔


Share: